پاکستان : (جیو ڈیسک) وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے کہا ہے کہ ایران سے گیارہ سو میگاواٹ بجلی درآمد کرینگے،ایران سے خام تیل بھی درآمدکرنا چاہتا ہے ۔با فورم میں شرکت کیلئے چین دورے پر موجود وزیراعظم گیلانی نے ایرانی نائب صدر محمد جواد محمدی زادہ سے ملاقات کی جس میں عالمی اورعلاقائی صورتحال، باہمی تجارت کے فروغ ، گیس لائن اور بجلی کی درآمد کے منصوبوں پرپیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم گیلانی کا کہنا تھا پاکستان پرامن جوہری توانائی کے حصول کے لیے ایران کی حمایت کرتا ہے۔ایران سیگیارہ سو میگاواٹ بجلی درآمد کرینگے۔ انہوں نے کہا پاکستان جنداللہ کو دہشت گرد تنظیم سمجھتا ہے۔ ایرانی نائب صدر نے کہا ایران نے گیس لائن منصوبے پر اپنے حصے کاکام مکمل کرلیا ہے اور پاک ایران تعلقات کا مستقبل روشن ہے۔ وزیراعظم کل با فورم میں خطاب کریں گے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کراچی کاامن ہم سب کو عزیز ہے تمام وسائل بروے کار لائیں گے،رینجرز اور پولیس کو متاثرہ علاقوں میں اضافی نفری اور گشت کی ہدایت کی ہے، اورنگی ٹاون ،بنارس اور کٹی پہاڑی کے مقام پرانٹیلی جنس نیٹ ورک بڑھایا ہے، دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔