شام : (جیو ڈیسک) حکومت خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ جبکہ جھڑپوں میں پندرہ سرکاری فوجیوں سمیت چالیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سماجی روابط کی ویب سائٹ پر جاری تین ویڈیوز میں شام کے مختلف شہروں میں عوام کو حکومت کے خلاف مظاہرے کرتے دکھایا گیا ہے۔
حکومت نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ سرکار کے خلاف ایک سال سیجاری احتجاج کو کچل دیا گیاہے۔ ادھر عدلب میں مسلح افراد نے پندرہ افراد کو ہلاک کر دیا۔ جبکہ دیگر شہروں میں مظاہرین کے خلاف کارروائی میں پچییس افراد مارے گئے جبکہ سیکڑوں زخمی ہیں۔