پاکستان : (جیو ڈیسک) وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے چین کا دوست پاکستان کا دوست اور چین کا دشمن پاکستان کا دشمن ہے۔ چینی نائب وزیراعظم سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور دفاع سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چین کے صوبے ہائنان میں با فورم کے سالانہ اجلاس کے موقعے پر چین کے نائب وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات میں وزیراعظم یوسف نے کہا چین کی سلامتی پاکستان کی سلامتی ہے۔ پاکستان۔ تائیوان، تبت اور شنکیانگ پر بیجنگ کے موقف کا حامی ہے۔ چین کے ایگزیکیوٹو نائب وزیراعظم لی کیانگ نے کہا چین ہر صورتحال میں پاکستان کی خودمختاری کا حترام اور علاقائی سالمیت کی حمایت کرے گا۔
وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان دوطرفہ تجارت کو پندرہ ارب ڈالر تک لانا چاہتاہے۔ وزیراعظم نے ایران کے نائب صدر محمد جواد سے ملاقات میں عالمی علاقائی صورتحال پر تبادلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا ایران سے گیارہ سو میگاواٹ بجلی حاصل کی جائے گی۔ خام تیل بھی خریدا جائے گا۔