پاکستان : (جیو ڈیسک) مسلم لیگ ن کی رہنماء ماروی میمن اغواء کے بعد مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی ثمرین سومرو سے اظہار ہمدردی کیلئے ماتلی پہنچ گئیں اور مکمل قانونی مدد فراہم کرنے کی یقین دھانی کرائی۔
ماروی میمن نے ثمرین سومرو کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دھانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ اس کیس کو اقتدار کے اعلیایوانوں تک لے جائیں گی۔ واقعے میں مبینہ طور پر ملوث میرحیات کیخلاف کارروائی کیلئے عدالت کا سہارہ لیا جائے گا۔
اس موقع پر ن لیگ کے سربراہ میاں نواز شریف نے بھی متاثرہ لڑکی سے فون پر بات کی اور مدد کی یقین دھانی کرائی۔ ثمرین کواس وقت اغوا کیا گیا تھا جب وہ ڈگڑی میں اپنے گھر سے سندھ یونیورسٹی جامشورو جا رہی تھیں۔ بازیابی کے بعد وہ ماتلی میں رہائش پذیر ہیں۔