تھانہ لاری اڈا کے علاقہ محلہ نور پور پڈھے میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات

گجرات: تھانہ لاری اڈا کے علاقہ محلہ نور پور پڈھے میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ، نامعلوم مسلح افراد زبیر کلیم کے گھر میں داخل ہو گئے اور اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا لیا اور 35ہزار روپے نقدی اور طلائی زیورات مالیت 5لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ، پولیس تھانہ لاری اڈا نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔