لاہور : (جیو ڈیسک) گلبرگ سے لاپتہ ہونے والی دو لڑکیوں کا سراغ مل گیا ہے۔ تھانہ ریس کورس پولیس نے رابعہ اور افشاں کو مقامی ہوٹل سے گرفتار کیا۔ لڑکیوں کے ورثاء کی جانب سے واقعہ کا علم نہ ہونے پر تھانہ گلبرگ کے سامنے احتجاج بھی کیا گیا جس کے بعد اغواء برائے تاوان کا مقدمہ درج ہوا۔
دوسری جانب تھانہ شادمان پولیس نے لڑکیوں کی گرفتاری کے بعد دن پونے تین بجے مقدمہ درج کیا اور لڑکیوں کے ورثا کو اطلاع نہیں دی۔ گرفتار ہونے والی دونوں لڑکیوں کا موقف ہے کہ انہیں ہوٹل کے استقبالیہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔