لاہور میں ایک خاتون کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا گیا

acid

acid

لاہور: (جیو ڈیسک) شاہدرہ میں ستائیس سالہ شادی شدہ خاتون پر تیزاب پھینک دیا گیا جس سے اس کا چہرہ اور بازو جھلس گیا۔ ایک اور عورت کو بے چہرہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ اس مرتبہ نفرت کی آگ کا نشانہ بنی شاہدرہ کی روبینہ۔ روبینہ گھر کے قریب بیکری سے سامان لیکر نکل رہی تھی کہ موٹرسائیکل پر سوار دو افراد آئے اور شاپر میں موجود تیزاب اس پر پھینک کر فرار ہو گئے۔

روبینہ کی خو ش قسمتی تھی کہ اس کے چہرے کو تیزاب نے زیادہ متاثر نہیں کیا۔ اس کا چہرہ بیس فیصد متاثر ہوا ہے۔ ساتھ ہی اس کا بازو بھی تیزاب کی لپیٹ میں آیا ہے۔ ایس پی سٹی انورکھیتران کے مطابق لگتا ہے ورثا کو ملزمان کا پتہ ہے لیکن وہ پولیس میں رپورٹ نہیں کرانا چاہتے لیکن اگر ورثاء نے ایف آئی آر نہیں کٹوائی تو پولیس یہ اقدام خود ہی کر لے گی۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ روبینہ کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم صحیح اندازہ دو روز بعد ہو گا۔ روبینہ کے جسم پر لگا زخم تو مندمل ہو جائے گا لیکن روح پر لگا زخم شاید مندمل نہ ہو سکے۔