گھوٹکی: مسلح افراد کی لڑکی سے زیادتی

ghotki

ghotki

گھوٹکی: (جیو ڈیسک) دس افراد نے غریب کسان کے گھر پر دھاوا بول دیا۔ اہلخانہ کو کمرے میں بند کر کے بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ مسلح افراد نے متاثرہ لڑکی کے بال بھی کاٹ دیئے۔

مخالفین نے شہناز کے بھائی کو کاروقرار دے کر قتل کرنیکی منصوبہ بندی کی، اس کے گھر پر دھاوا بول دیا۔ بھائی کے نہ ملنے پر مخالفین نے شہناز کے ماں باپ کو کمرے میں بند کر دیا۔ اور اسے کھیتوں میں لے جا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ لڑکی کا کہنا تھا کہ مسلح افراد اسے گھیسٹے ہوئے گاؤں لائے جہاں ملزمان نے اس کے خاندان کو نشان عبرت بنانے کیلئے لڑکی کے بال کاٹ دیئے۔ اس دوران لڑکی مدد کیلئے پکارتی رہی لیکن مسلح افراد کے سامنے اسے بچانے کیلئے کسی کی ہمت نہیں ہوئی ۔

پولیس نے گیارہ افراد کے خلاف اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کر کے ایک ملزم لعل بخش بھٹو کو گرفتار کر لیا ہے۔ متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔ لڑکی کی ماں نے کہا ہے کہ اگر اسے انصاف نہیں ملا تو وہ ایس ایس پی کے دفتر کے سامنے اپنی بیٹی سمیت خود سوزی کر لے گی۔