امریکا : ( جیو دسیک) امریکا نے کہا ہے کہ حافظ سعید کوانصاف کے کٹہرے میں دیکھنا چاہتے ہیں، امید ہے پاکستان حافظ سعید کے ملوث ہونے کی تحقیقات کرے گا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نو لینڈ نے کہا کہ کئی ماہ سے حافظ سعید کی سرگرمیوں پرکڑی نظر تھی۔معلومات کے تناظر میں ان کی گرفتاری پر ایک کروڑ ڈالر کا انعام مقرر کیا گیا۔انعام کا باقاعدہ اعلان کانگریس کی منظوری کے بعد کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ممبئی حملوں میں چھ امریکیوں کے قتل کی وجہ حافظ سعید پر انعام رکھنے کی وجہ بنی۔ فیصلے کے حوالے سے پاکستانی حکومت کیساتھ مکمل رابطے میں رہے۔