ایران کو نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے حصول سے باز رکھا جائے، اسرائیل

Netanyahu

Netanyahu

ایران : (جیو ڈیسک)اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ایران پر اقتصادی پابندیاں ایران کے نیو کلیئر ٹیکنالوجی پر مکمل اثر انداز نہیں ہو رہیں۔ عالمی اقتصادی پابندیاں ایران کے لئے مسئلہ ضرور ہیں مگر کسی طور بھی یہ پابندیاں ایران کو نیو کلیئر ٹیکنالوجی کے حصول سے باز رکھنے کے لئے کارگر ثابت نہیں ہو رہیں۔

ان خیالات کا اظہار یروشلم میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایک پریس کانفرنس میں کیا۔اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عالمی پابندیاں کسی طور بھی ایران کو جوہری توانائی سے نہیں روک پارہیں جس کے دنیا کو خطرناک نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میری باتیں دنیا سمجھ نہیں پارہی لیکن مستقبل میں ایران دنیا میں تباہی پھیلانے کا اہم ذریعہ ہوگا۔دریں اثنا امریکہ کے صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ دنیا کو ایران پر نظر رکھنی چاہیے اور یہ مان لینا چاہیے کہ دنیا کی ضرورت کے لئے تیل کثیر تعداد میں موجود ہے لہذا دنیا ایران سے تیل درآمد کرنا چھوڑ دے۔