اسلام آباد : قومی سلامتی کمیٹی، نیٹوسپلائی پر ڈیڈ لاک برقرار

parliament committee

parliament committee

اسلام آباد : (جیو ڈیسک)تین متنازع شقوں میں سے دو پر اتفاق ہوگیا اجلاس کل دوپہر دو بجے دوبارہ ہوگا۔ رضا ربانی کا کہنا ہے کے پاک امریکا تعلقات سے متعلق نظر ثانی شدہ مسودہ پیش نہیں ہوگا۔پہلی کے مطابق پاکستان ہوائی اڈے کسی دوسرے ملک کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ دوسری شق کے مطابق غیرملکی سیکیورٹی ایجنسی کو ملک میں سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق تیسری متنازع شق نیٹو سپلائی کی بحالی سے متعلق ہے جس پر کمیٹی کے اراکین کے درمیان اتفاق رائے نہیں ہوپارہا ہے۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے کمیٹی کا بائیکاٹ جاری ہے۔