اسلام آباد : وزیراعظم نے نواز شریف کو منا لیا

gilani

gilani

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے ٹیلی فون کے بعد مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے رضا مندی ظاہر کر دی۔

وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے مسلم لیگ ن کے صدرمیاں نواز شریف کو ٹیلی فون کر کے ان سے درخواست کی کہ ن لیگ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے۔ وزیراعظم نے میاں نواز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی میاں رضا ربانی کی صدارت میں امریکہ، نیٹو اور ایساف کے ساتھ تعلقات کے تعین کیلئے اہم سفارشات پر غور کر رہی ہے۔ جس میں قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے درخواست کی کہ ن لیگ قومی سلامتی کمیٹی کا بائیکاٹ ختم کر کے اس اہم عمل کا حصہ بنے میاں نواز شریف نے وزیراعظم کو یقین دلایا کہ ان کی جماعت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گی۔