امریکہ: (جیو ڈیسک) سابق عالمی نمبر ایک امریکی ٹینس کھلاڑی وینس ولیمز فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتی ہوئی فیملی سرکل کپ کے تیسرے رانڈ میں پہنچ گئیں۔ امریکا میں جاری ڈبلیو ٹی اے کلے کورٹ ایونٹ کے دوسرے رانڈ میں وینس ولیمز نے سربیائی کھلاڑی جیلینا جانکووچ کیخلاف اسٹریٹ سیٹس سے کامیابی حاصل کی۔
پہلے سیٹ میں وینس ولیمز سخت مقابلے کے بعد سات پانچ پوائنٹس کے فرق سے فاتح رہیں۔ دوسرے سیٹ میں بھی سربیائی حریف عمدہ کھیل پیش نہ کرسکیں اور چھ صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تیسرے راؤنڈ میں ولیمز کا سامنا روسی کھلاڑی انستیشیا روڈیونوا سے ہو گا۔