پاکستان: (جیو ڈیسک) امن و امان کی خراب صورتحال اور توانائی کے بحران نے رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں ماربل کی برآمد میں بیس فیصد کمی کر دی۔ رواں مالی سال کے دوران جولائی دوہزار گیارہ سے مارچ دوہزار بارہ کے دوران دو کروڑ سڑسٹھ لاکھ ڈالر کی ماربل برآمد کی گئی۔
آل پاکستان ماربل مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ثناء اللہ خان کے مطابق گذشتہ مالی سال اس عرصے میی تین کروڑ سینتیس لاکھ ڈالر مالیت کی برآمدات کی گئی تھیں۔ امن و امان کی مخدوش صورتحال، توانائی کے بدترین بحران اور ہڑتالوں کی وجہ سے برآمدی آرڈرز بروقت پورے نہیں ہو سکے۔