پیٹرول کی قیمت ہر 15 روز بعد تبدیل ہو گی

petrol

petrol

پاکستان : (جیو ڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے لو بی ٹی یوگیس پالیسی دو ہزار بارہ کی منظوری دیدی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ہر پندرہ روز بعد مقرر کرنے کی تجویز منظور کر لی گی۔

وفاقی وزیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ہر پندرہ روز بعد مقرر کرنے کی تجویز بھی منظور کر لی گئی۔ وزارت خزانہ، اوگرا اور وزارت پانی و بجلی نے فیصلے کی مخالفت کی تاہم اسے منظور کیا گیا۔

اجلاس نے لو بی ٹی یوگیس کاٹیرف آٹھ اعشاریہ پانچ سات ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو منظور ی دی تاہم اجلاس نے ایل این جی اور ایل پی جی ائیرمکس منصوبے کی سمری مؤخرکر دی۔