کراچی : (جیو ڈیسک) فائرنگ کے مختلف واقعات میں پیپلز پارٹی کے تین کارکنان سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ اورنگی ٹاؤن کے علاقے اردو چوک کے قریب فائرنگ سے تین افراد ہلاک ہوئے، پیپلز پارٹی کے عہدیدار کے مطابق تینون ان کے کارکن تھے۔ مقتول رانا فرحان پی ایس 94 کا سابق صدر تھا اور 94 میں اس کے والد کا بھی قتل ہوا تھا، فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا۔
صوبائی وزیر داخلہ سندھ منظو ر وسان نے تینوں کارکنان کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ سرجانی کے علاقے میں کار پر فائرنگ کر کے مسجد کے پیش امام مولانا نعیم کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ ملیر کے علاقے میں فائرنگ سے غلام عباس ہلاک ہوا، جس کی نماز جنازہ ملیر 15 پر ادا کی گئی اور شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا اس موقع پر لوگون نے احتجاج بھی کیا۔