مقوضہ کشمیر : (جیو ڈیسک) کشمیری رہنما ڈاکٹرغلام نبی فائی کو امریکا میں سزا سنائے جانے کے خلاف مقوضہ کشمیر میں مکمل شٹر ڈاؤن کیا گیا۔ لوگوں نے احتجاجا اپنا کاروبار بند رکھا۔مقبوضہ جموں، کشمیر اور لداخ میں مکمل شٹر ڈاؤن کے ساتھ ٹرانسپورٹ اور تعلیمی ادارے بھی بند رہے اور سڑکوں پر گاڑیاں نہ ہونے کے برابر رہیں۔
امریکا نے پاکستان نژاد امریکی شہری غلام نبی فائی کو پاکستان سے رقم لے کر پاکستان کے مفاد کیلئے کام کرنے کے الزام میں دو برس کی سزائی سنائی تھی۔ ان کی سزا کے خلاف ہڑٹال کی اپیل حریت رہنما سید علی گیلانی کی تھی۔