نیٹو سپلائی کی بحالی کی کوشش ایک خطرناک عمل ہو گا: پیر سید محفوظ مشہدی

لالہ موسی ٰ: نیٹو سپلائی کی بحالی کی کوشش ایک خطرناک عمل ہو گا اگر پارلیمنٹ نے اس طرح کا فیصلہ کیا تو پھر ملک بھر میں دما دم مست قلندر ہوگا اور فیصلے کے زمہ دار ہر ارکان پارلیمنٹ کا ان کے حلقوں میں مکمل محاسبہ ہو گا ان خیالات کا اظہار پیر سید محفوظ مشہدی صدر مرکزی جمعیت علماء پاکستان سواد اعظم نے لالہ موسی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور بھارت بلوچستان میں پاکستان کی سالمیت کے خلاف کام کر ہے ہیں بلوچستان جل رہا ہے حکمران چین کی بنسی بجا رہے ہیں امریکہ اور بھارت بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں عملی کردار ادا کر ہے ہیں حکمران بلوچستان میں نلک دشمن کاروائیاں کرنے والوں کے خلاف کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں کر ہی ہے حکومت کو فی الفور بلوچستان میں شر پسند عناصر کے خلاف کاروائی کر کے ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نپٹنا ہو گا اگر نیٹو سپلائی بحال کی گئی تو پھر ہم ملک بھر میں بھر پور احتجاج کریں گے اور فیصلے میں شامل ارکان پارلیمنٹ کا محاسبہ ان کے حلقوں میں بھی بھر پور طریقے سے کیا جائے گا اس لئے ملکی سلامتی کیلئے کام کرنے والے ادارے تمام مسائل کو حل کرنے کیلئے عملی قدامات کریں اور ملک دشمن عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے تاکہ ملک میں حقیقی امن و امان بحال ہو سکے۔