قانون کے رکھوالوں نے ، معاشرے کی آنکھ کو بھی بند کرنے کی کوششیں شروع کر دیں

گجرات: ڈی پی او آفس میں صحافیوں کے داخلے پر سختی کر دی گئی ، تفصیلات کے مطابق تھانہ جات کے بعد اب ڈی پی او آفس میں بھی صحافیوں کے داخلے پر سخت لائحہ عمل مرتب کیا گیا ہے ، جس سے صحافیوں کو اپنی ذمہ داریاں سرانجام دینے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے ، اس سے قبل مختلف تھانہ جات میں صحافیوں کو کیمرہ جات لے کر جانے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی ، جبکہ تھانہ جات کے محرر حضرات صحافیوں کو مقدمات کے اندراج کے بارے میں آگاہ بھی نہیں کرتے اور انتہائی سخت اور نازیبہ رویہ اختیار کیا جاتا ہے ، جبکہ ڈی پی او آفس میں اس سے قبل بھی عام سائلین کو داخل نہیں ہونے دیا جاتا تھا ، اور افسران تک صحافیوں سمیت سائلین کی رسائی ممکن نہ تھی ، ڈی پی او آفس کے اس رویہ کے خلاف صحافیوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ۔