نئی دہلی : (جیو ڈیسک) بھارت سولہ اپریل کو پاکستان کے ساتھ اسلام آباد میں ہوم سیکریٹریز مذاکرات سے معذرت کر لی۔ نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو میں بھارتی سیکرٹری داخلہ آر کے سنگھ نے بتایا کہ اسلام آباد میں پاک بھارت ہوم سیکریٹریز مذاکرات کا انعقاد بھارتی پارلیمنٹ میں بجٹ سیشن کے باعث سولہ اپریل کو ممکن نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اب ان مذاکرات کا انعقاد بائیس مئی کے بعد ہو سکتا ہے۔ اس سے پہلے دونوں ممالک نے سولہ اپریل کو اسلام آباد میں سیکریٹری مذاکرات پر اتفاق کیا تھا۔