گلگت : (جیو ڈیسک) سات روز سے جاری کرفیو میں تین گھنٹے کے لیئے نرمی کی گئی جس کے دوران شہر میں گہما گہمی دیکھی گئی، تاہم گلگت سے باہر رہنے والے ہزاروں افراد گھروں کو نہ پہنچ سکے۔
گلگت بلتستان میں گزشتہ روز تین گھنٹے کرفیو میں نرمی کی گئی جس کے دوران جیکٹ پہنے، چادر اوڑھنے اور دو سے زائد افراد کی نقل وحمل پر پابندی تھی۔ علاقے میں موبائل فون سروس بند ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان سے باہر جانے والے متعدد افراد ہنگامہ آرائی کے سبب وآپس نہیں آ سکے۔ سڑکیں بند ہونے سے سامان کی ترسیل بھی معطل ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم بھی بند ہے جس سے علاقہ مکینوں کی مشکلات مزید بڑھ چکی ہیں۔