افغانستان : خودکش کار بم دھماکے میں کم ازکم 9 افراد ہلاک ہوگئے

Afghanistan

Afghanistan

افغانستان : (جیو ڈیسک)افغانستان کے مغربی ضلع ہرات میں منگل کی صبح ہونے والے ایک خودکش کار بم دھماکے میں کم ازکم 9 افراد ہلاک اور لگ بھگ 20 زخمی ہوگئے۔ حکام نے بتایا ہے حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی کے ساتھ سرکاری دفاتر کے احاطے میں گھسنے کی کوشش کی اور سکیورٹی اہلکاروں کے روکنے پر اس نے بارود میں دھماکا کردیا۔

مرنے والوں میں تین پولیس اہلکار بھی شامل ہیں اور حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔تاحال کسی نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ایران کی سرحد سے ملحقہ افغان صوبہ ہرات نسبتا پرامن علاقہ ہے۔