تقریباً 50 لاکھ روپے کے ترقیاتی کام مکمل ہو چکے ہیں :عبدالغفار

کھاریاں : سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ کھاریاں عبدالغفار نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب سے میں نے چارج سنبھالا ہے ، تقریباً50لاکھ روپے کے ترقیاتی کام مکمل ہو چکے ہیں ، یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا ، انشاء اللہ مالی سال کے اختتام پر یہ کام کروڑوں میں پہنچ جائیں گے اور مکمل ہوں گے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ، انہوں نے کہا کہ جی ٹی روڈ کھاریاں اور آئی جے کالونی میں کام کئے گئے بس کنٹونمنٹ بورڈ ان علاقوں میں ترقیاتی کام کرواتا ہے ، جن علاقوں کے عوام ٹیکس ادا کرتے ہیں، دوسرے علاقوں میں ان کے ٹیکس سے کام نہیں کیا جاتا ، آئندہ نصیرہ میں سینی ٹیشن ورکرز بحال کئے جائیں گے ، اور سٹریٹ لائٹس بھی لگائی جائیں گی ، واٹر فلٹریشن پلانٹ پہلے ہی نصیرہ میں نصب ہے ، جس سے عوام استفادہ کر چکے ہیں ، انہوں نے کہا کہ عوام میں شعور اجاگر کرنے میں صحافی بھی پنا کردار ادا کریں تاکہ لوگ سہولیات حاصل کرنے کے لئے ٹیکس ادا کریں تا کہ علاقہ بھر میں یکساں طریقہ سے ترقیاتی کام کروائے جائیں ، ڈینگی کے خلاف بھی سپرے کی مہم جاری ہے ، ہر دوسرے دن ہر سڑک اور گلی محلوں میں سپرے کروایا جا رہا ہے ، جبکہ نالیوں میں روزانہ سپرے کیا جا رہا ہے ، آگاہی مہم کے سلسلہ میں بینرز بھی آویزاں کئے گئے ہیں ، علاقہ کی سڑکوں کی رپیئرنگ کیلئے بھی اپنی مدد آپ کے تحت کام کیا جا رہا ہے ، لاکھوں کے کام ہزاروں میں معیاری میٹریل استعمال کر کے کروا رہے ہیں ، انشاء اللہ کینٹ کے علاقوں کو خوبصورت بنا کر دم لیں گے ۔