برج ٹاؤن : (جیو ڈیسک) بربا ڈوس ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر دو سو اڑتالیس رنز بنالئے۔ مہمان ٹیم کو اب بھی دو سو ایک رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔
برج ٹاؤن برباڈوس میں جاری ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا نے پہلی نامکمل اننگز چوالیس رنز بغیر کسی نقصان کے دوبارہ شروع کی تو چھ رنز کے اضافے کے بعد ایڈ کوون آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔ ڈیوڈ وارنر بیالیس ،شین واٹسن انتالیس اور رکی پونٹنگ چار رنز بناکر پویلین لوٹے جس کے بعدکپتان مائیکل کلارک اور مائیک ہسی نے ذمہ دارنہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور میں بیاسی رنز کا اضافہ کیا۔
کلارک تیہتر رنز بناکر رویندرہ بشو کا شکار ہوئے۔ بارش اور خراب روشی کے باعث میچ جلد ختم کیا گیا تو آسٹریلیا نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر دو سو اڑتالیس رنز بنائے تھے۔ ہسی سنتالیس اور میتھیو ویڈانیس رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔