پاکستان : (جیو ڈیسک)صدرآصف علی زرداری سے ایوان صدر میں مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں امریکا اور نیٹو کے ساتھ تعلقات، گھریلو تشدد بل اور دیگر امور بھی زیرغور آئیں گے۔ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں صدر زرداری کو مشورہ دیا گیا کہ وہ مولانا فضل الرحمن کو قومی سلامتی کمیٹی میں شرکت پر آمادہ کرنے کے لیے جے یو آئی کے تحفظات دور کریں۔
اس سلسلے میں صدر نے آج مولانا فضل الرحمن کو ٹیلی فون کر کے ملاقات کی دعوت دی تھی۔