لاہور : (جیو ڈیسک) اکیاون ویں قومی ایمچر گالف چیمپین شپ بارہ سے پندرہ اپریل تک لاہور میں کھیلی جائے گی۔ مقابلوں میں چار غیر ملکی ٹیمیں بھی حصہ لے رہی ہیں۔ پاکستان گالف فیڈریشن کے سیکرٹری تیمور حسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ چیمپین شپ میں افغانستان، بنگلہ دیش، ایران اور سری لنکا کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔
ایونٹ میں مردوں کے انفرادی مقابلے، انٹرنیشنل ٹیم میچ، جے آر جے وردنے ٹرافی اور انٹر ایسوسی ایشن ٹیم میچز ہوں گے۔ انٹرنیشنل ٹیم میچ اور جے وردنے ٹیم ٹرافی میں پاکستان اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پرتگال میں ہونے والی ایشیا پیسیفک ٹورنامنٹ کیلئے انہیں کپتان مقرر کیا گیا ہے جو پاکستان کے لئے اعزاز کی بات ہے۔