بشیر قریشی کے انتقال کی تحقیقات، فرانسک ماہرین کی کمیٹی قائم

bashir

bashir

پاکستان: (جیو ڈیسک) محکمہ صحت سندھ نے بشیر قریشی کے انتقال کی تحقیقات کیلئے پندرہ فرانسک ماہرین ہر مشتمل کمیٹی قائم کر دی ہے ۔ کمیٹی بشیر خان قریشی کے جسم سے حاصل کردہ اجزا کے بارے میں حتمی فیصلہ کرے گی۔

ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کے فرانسک سربراہ پروفیسرعمر میمن کی قیادت میں کمیٹی کے تیرہ اور چودہ اپریل کو اجلاس ہوں گے۔ جس کے بعد بشیر قریشی کے اجزا کے لیبارٹری ٹیسٹ کا فیصلہ ہوگا۔ محکمہ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق اجزا پہلے ہی لیبارٹری میں موجود ہیں، اب سندھ بھر کے ماہرین کی ٹیم حتمی فیصلہ کرے گی۔