پاکستان: (جیو ڈیسک) حکومت نے چھوٹے گھریلو صارفین کے لئے بجلی سستی اور اسکے موجودہ استعمال میں پچاس یونٹ کا اضافہ کر کے اسے سو یونٹ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت پانی و بجلی نے غریب گھرانوں میں جن کا بجلی کا بل سو یونٹ سے کم آتا ہے ان کے لئے بجلی کے نرخ میں دو روپے سرسٹھ پیسے فی یونٹ کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔
نو ٹیفیکشن سے قبل صرف پچاس یونٹ تک بجلی کے نرخ تبدیل نہیں کئے جاتے تھے جسے بڑھا کر سو یونٹ کر دیا گیا ہے۔ بجلی کے یونٹ میں اضافے اور اس کے فی یونٹ ریٹ میں کمی کا فیصلہ لاہور میں منعقد توانائی کانفرنس میں کیا گیا تھا۔