شام : (جیو ڈیسک) شامی حزبِ اختلاف کے اتحاد ‘سیرین نیشنل کونسل’ کے ترجمان فواذ ذکری نے امید ظاہر کی ہے کہ جنگ بندی سے ملک میں گزشتہ کئی ماہ سے جاری تشدد کا سلسلہ بالآخر رک جائے گا۔ شام میں حکومت کی جانب سے مخالفین کے خلاف جاری کاروائیاں روکے جانے کے چند گھنٹوں بعد ہی حزبِ اختلاف کے رہنمائوں نے عوام سے احتجاجی مظاہرے کرنے کی اپیل کردی ہے۔
شامی حزبِ اختلاف کے اتحاد ‘سیرین نیشنل کونسل’ کے ترجمان فواذ ذکری نے امید ظاہر کی ہے کہ جنگ بندی سے ملک میں گزشتہ کئی ماہ سے جاری تشدد کا سلسلہ بالآخر رک جائے گا لیکن ان کے بقول مظاہرین کے لیے اپنے مطالبات کے لیے آواز بلند کرنے کا یہی وقت ہے۔