ایران : (جیو ڈیسک)جوہری تنازعے پر ایران اور چھ عالمی طاقتوں میں مذاکرات کل ترکی میں ہورہے ہیں۔ تہران کو اپنا جوہری پروگرام پرامن ثابت کرنا ہوگا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کے چیف جوہری مذاکراتکار سعید جلیلی اور چھ عالمی طاقتوں امریکا، برطانیہ، فرانس، روس، چین اور جرمنی کے نمائندے ترکی کے شہر استنبول میں پہنچ گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کل ہونے والی کانفرنس میں عالمی طاقتیں ایران سے اپنا پروگرام پرامن ثابت کرنے کے ثبوت لینے کی کوشش کریں گی۔ استنبول آمد پر سعید جلیلی نے میڈیا کو بتایا کہ ایران جوہری پروگرام کو پرامن ثابت کرنے کیلئے عالمی توانائی ایجنسی سے تعاون کیلئے تیار ہے۔ تاہم پابندیوں اور دھمکیوں کی زبان کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔