پنجاب: (جیو ڈیسک)محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے تینتیس خطرناک ملزمان کے سر کی قیمت مقرر کردی۔ بہاولپور کے زبیر عرف فاروق کے سر کی قیمت سب سے زیادہ پچیس لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
لاہور میں محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق ملزمان کیسروں کی قیمت مجموعی طور پر دو کروڑ پندرہ لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ ان میں چنیوٹ سے تعلق رکھنے والے محمد صدیق کے سر کی قیمت پندرہ لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ غلام عباس، رانا نعیم، ناصر جاوید، ظفراقبال ، اسدانجم ، اصغرعلی،محمد آصف، خدایار، شیرعباس کے سروں کی قیمت دس لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ فہرست میں شامل ملزمان پردہشت گردی سمیت سنگین جرائم کے مقدمات ہیں۔