اسلام آباد : ( جیو ڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے گلگت بلتستان میں بدامنی کے حالیہ واقعات کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن قائم کرنے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں رحمان ملک نے کہا گلگت بلتستان کے حالات پر قابو پالیا گیاہے۔ علمائے کرام سے مشاورت کے بعد گلگت بلتستان کے بارے میں لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔ وزیرداخلہ نے بتایا گلگت بلتستان میں ہلاکتوں پرعدالتی کمیشن قائم کیاجائیگا۔اس کمیشن میں سپریم کورٹ اورہائیکورٹ کا ایک ایک جج شامل ہوگا۔
گلگت بلتستان میں کرفیو کا آج بارہواں روز ہے۔دکانیں اور بازار بند ہونے کی وجہ سے اشیائے خورونوش کی شدید قلت ہوگئی ہے۔خوف و ہراس کی فضا میں چند گھنٹے کیلئے کرفیو ہٹایا بھی جاتا ہے تودکانوں پراشیا موجود نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کوتکلیف کا سامنا ہے۔