سیاچن : (جیو ڈیسک)میجر جنرل ملٹری آپریشن اشفاق ندیم سیاچن پر پھنسے افراد کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، آٹھ مقامات پرکھدائی کررہے ہیں جس کے لیے غیرملکی ماہرین کی مدد حاصل ہے۔ ائی ایس پی آر میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے بتا یا کہ پاک فوج دو مقامات پر گلیشئر کی ٹھوس برف کاٹ کر بٹالین ہیڈکوارٹر کی زمین تک پہنچ گئی تھی مگر اس وقت مایوسی ہوئی جب وہاں کوئی نہ ملا جسے باہر نکالا جاسکے۔
اشفاق ندیم نے بتا یا کہ سیاچن پرتعینات جوان اب نئے بٹالین ہیڈ کوارٹرکے کمانڈ اینڈ کنٹرول کے تحت کام کررہے ہیں جو گوما کے مقام پر قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان خاندانوں کے ساتھ ہمارے دل دھڑک رہے ہیں جن کے پیارے گیاری میں پھنسے ہوئے ہیں۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ اس وقت اکیس پلانٹ گیار ی میں موجود ہیں جنہیں تمام ضرروری مشینری اور پاک فضائیہ کے تین سی ون تھرٹی طیاروں کی مدد حاصل ہے۔