انتقام کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کردیا، یوسف رضا گیلانی

gilani

gilani

علی پور : (جیو ڈیسک)وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے انتقام کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کردیا۔ آئندہ بجٹ کے لیے ترجیحات طے کرلیں۔ علی پور میں گیس منصوبے کے افتتاح کے موقع پر ان کا کہنا تھا آئندہ بجٹ میں بجلی بحران اور بے روزگاری کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہوگی ۔ انھوں نے کہا جمہوری حکومت کے چار سال میں کوئی سیاسی قیدی نہیں۔ وزیر اعظم سے ارکان پارلیمنٹ نے بھی ملاقات کی اور انھیں منصوبے پر بریفننگ بھی گئی۔