وحدت اسلامیہ کے زیر اہتمام ساتویں سالانہ محفل نعت یار ِغار کانفرنس انعقاد پذیر ہوئی

گجرات: وحدت اسلامیہ ضلع گجرات کے زیر اہتمام جامعہ مسجد نور مدینہ اقبال چوک محلہ مسلم آباد گجرات میں ساتویں سالانہ محفل نعت ” یار ِ غار کانفرنس ” انعقاد پذیر ہوئی ، عالمی مبلغ اسلام ، محقق دوراں ، شیخ الخدیث والتفسیر ، حضرت علامہ مولانا مفتی محمد انصر القادری چشتی خطیب عظم انگلینڈ نے حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی یاد میں منعقدہ یار غار کانفرنس میں روح پرور خطاب کیا اور حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی زندگی کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی ، یارِ غار کانفرنس کی نقابت کے فرائض شہنشا ہ نقابت خاور بشیر بٹ گولڑوی نے سرانجام دئیے ، تلاوت قرآن پاک کا شرف فخر القراء نجم القراء قاری محسن رضا قادری نے حاصل کیا ، جبکہ معروف ثناء خوانِ سید افتخار شاہ ، تصور حسین عطاری اور قاری مظہر حسین قادری نے ہدیہ نعت پیش کیا ، محفل پاک کے مہمانان گرامی میں صاحبزادہ پیر محمد رضوان منصور آوانی ، صاحبزادہ سید اعجاز حسین شاہ ، حضرت علامہ صاحبزادہ محمد ایاز ، پنجاب نعت کونسل کے صدر شیخ عرفان پرویز ، جنرل سیکرٹری عامر چوہدری ، سیکرٹری اطلاعات و نشریات ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، چیئرمین سیٹھ ظہیر عباس صراف ، معروف ماہر تعلیم مہر افضل قادری ، تاجر راہنما شاہد حسین و دیگر شامل تھے ، درود و سلام کے بعد حضرت علامہ مولانا مفتی محمد انصر القادری نے خصوصی دعا فرمائی بعد ازاں تمام احباب میں لنگر شریف بھی تقسیم کیا گیا ، ساتویں سالانہ محفل نعت میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی ، وحدت اسلامیہ ضلع گجرات کے اراکین محمد عمران شاہد القادری چشتی ، ھافظ منور ، محمد علی ، محمد عمران ، محمد عاصم ، وسیم احمد ، مہر یاسر ، حافظ ادریس ، احسن بٹ ، عمران اکرم ، مدثر نواز و دیگر نے یارِ غار کانفرنس کے شاندار انتظامات کیے ہوئے تھے ۔