نوازش علی شیخ نے ممبر سازی کیلئے یونین کونسل سطح پر ممبران کی ڈیوٹیاں لگا دیں
Posted on April 15, 2012 By Geo Urdu گجرات
لالہ موسیٰ: نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے ممبر سازی کیلئے یونین کونسل سطح پر ممبران کی ڈیوٹیاں لگا دیں۔حلقہ پی پی 112کی تنظیم گھر گھر جا کر ممبر سازی کرے گی ۔نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات و آرگنائزر حلقہ پی پی 112 کی زیر صدارت حلقہ پی پی 112کے نمائندہ اجلاس میںپاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 112کی تمام یونین کونسلز میں ممبر سازی کا لائحہ عمل تشکیل دیاگیا اور ممبران کو اپنے علاقوں میں ممبر سازی کیلئے خصوصی ٹاسک دیا گیا ۔اجلاس میں لالہ موسیٰ میںیونین کونسل 84/1کی ممبر سازی کیلئے قاری عمر دراز،حاجی چوہدری رفیق احمد دھامہ ، احتشام دھامہ ،مقصود اخترکوممبر سازی کرنے کی ذمہ دارای سونپی گئی۔ یونین کونسل 85/2سہیل نواز خاں،غلام عباس بھٹہ،محمد جنید احمد،خرم شہزاد، فرقان جاوید،محمد شہباز ۔یونین کونسل 86/3عامر ریاض،ملک محمد عباس،ملک حسنین علی ارشد۔یونین کونسل 87/4کاشف غفور،چوہدری اویس ممبر سازی کریں گے۔جبکہ حلقہ پی پی 112کے دیہات میں ممبر سازی کیلئے یونین کونسل خواص پورمیں چوہدری امانت علی ۔ یونین کونسل چکوڑی شیر غازی میں سید یاسر شاہ آف کلیوال سیداں،سید حسن رضا گیلانی ،فہمید الیاس۔یونین کونسل ٹھیکریاں میںسید علی فائز شاہ ،جنید رزاق۔یونین کونسل گنجہ میں طاہر بٹ،چوہدری اسحاق نہریا۔یونین کونسل پنجن کسانہ میں ماسٹر مظہر اقبال آف ہکلہ۔یونین کونسل بھدر میں چوہدری عاطف نواز،مہر عدنان منیر۔یونین کونسل حاجی محمد میںمظہر اقبال ۔یونین کونسل کوٹلہ قاسم خان میں اعجاز احمد بٹ آف ٹھرگلہ ،عثمان علی بٹ۔یونین کونسل دیونہ منڈی میں محمد بلال اوراس کے علاوہ مختلف دیہات میں ممبر سازی کرنے کیلئے دیہات کے ممبران کی ڈیوٹیا ں لگائی گئیں ہیں۔