راجہ امجد پرویز کی بطور کمشنر میرپور ڈویژن تعیناتی حکومت کا احسن اقدام ہے
Posted on April 15, 2012 By Geo Urdu میرپور / کشمیر
بھمبر : راجہ امجد پرویز کی بطور کمشنر میرپور ڈویژن تعیناتی حکومت کا احسن اقدام ہے موصوف انتہائی با صلاحیت تجربہ کار اور ذمہ دار آفیسر ہیں ان کی تعیناتی سے جہاں حکومت کی نیک نامی میں اضافہ ہو گا وہاں عوام کے دیرنیہ مسائل کے حل میں بھی مدد ملے گی ان خیالات کا اظہار راجہ امجد ارشاد، راجہ آفتاب ریٹائرڈ ڈی آئی جی پنجیڑی، راجہ یعقوب پنجیڑی، راجہ اسحاق پنجیڑی، راجہ محمد ریاض بڑھنگ، راجہ محمد فیاض، محمد بوٹا، چوہدری شبیر، چوہدری جمیل آف لندن ، مدثر اقبال بٹ نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم چوہدری مجید نے راجہ امجد پرویز جیسے ایماندار اچھی شہرت کے حامل کے آفیسر کو کمشنر میرپور تعینات کر کے احسن اقدام اٹھایا ہے جس پر ہم وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کے شکر گزار ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ موصوف عوامی مسائل کو حل کرنے کیساتھ ساتھ حکومت کی نیک نامی میں بھی اضافہ کرینگے۔