یونان: (جیو ڈیسک) چین میں ساڑھے بارہ ہزار افراد نے ثقافتی رقص پیش کرکے عالمی ریکارڈ بنا دیا۔رقص اعضا کی شاعری ہے۔ پیغام ہے محبت کا۔ اور یہی رقص کسی مقصد کیلئے کیا جائے تو کیا ہی بات ہے۔ چین کے صوبے یونان میں ساڑھے بارہ ہزار ڈائی رقاص جمع ہوئے تو ان کے دل میں عالمی ریکارڈ بنانے کا عزم تھا اور پھر جوں جوں موسیقی پر رقاصوں کے قدم تھرکتے رہے ماحول میں رنگ بکھرتے رہے۔ چین میں ڈائی سال کا آغاز ہونے والا ہے۔ رقص اسی مناسبت سے کیا گیا تھا۔ واٹر اسپلیشنگ فیسٹیول میں کیا گیا رقص شاندار تو تھا ہی ساتھ ہی ساتھ اسے گنیز بک آف ریکارڈ میں بھی شامل کرلیا گیا جو چین کیلئے اعزاز ہے۔