توہین عدالت کیس: وزیراعظم کیخلاف مقدمے کی سماعت جاری

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) سپریم کورٹ میں وزیر اعظم کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت دو روز کے وقفہ کے بعد آج دوبارہ شروع ہوئی ہے۔ وزیر اعظم کے وکیل بیرسٹر اعتزاز احسن دلائل دے رہے ہیں۔

جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں سات رکنی لارجر بینچ توہین عدالت کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ اعتزاز احسن نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آج عدالت کے سامنے دو معاملات ہیں ایک عملدرآمد دوسرا توہین عدالت جس پر جسٹس ناصر الملک نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ توہین عدالت کیس پر بحث شروع کریں عملدرآمد ہو گا تو اس پر بات کریں گے ۔ پچھلی سماعت میں اعتزاز احسن اپنے دلائل میں سات رکنی بینچ میں شامل بعض جج صاحبان پر تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں۔

دوسری جانب آج سے سپریم کورٹ میں این آر او عمل درآمد کیس کی سماعت بھی شروع ہو رہی ہے۔ اس کیس کی سماعت بھی جسٹس ناصرالملک کی سر براہی میں سات رکنی بینچ کریگا۔