لاہور:(جیو ڈیسک) چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے کہا ہے کہ وہ بنگلادیش ٹیم کا پاکستان کا دورہ کرنے پر شکر گزار ہیں ۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ بنگلادیش ٹیم کے اس مختصر دورے سے دنیا پر واضح ہو جائے گا کہ پاکستان میں عالمی کرکٹ بحال ہونی چاہیے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بنگلادیش ٹیم کے دورے کے دوران سیکورٹی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائیگی۔
ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ یہ دورہ پاکستان اور بنگلادیش بورڈ کے بہترین تعلقات کا مظہر ہے ۔ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ وہ واقف ہیں کہ یہ ان کی ٹیم کا یہ دورہ پاکستان کیلئے کتنا اہم ہے ۔ان کا مزید کہنا تھاکہ پاکستانی عوام طویل عرصے سے عالمی کرکٹ سے محروم ہیں اور ہمیں ان کو اس موقعے پر سپورٹ کرنی چاہیئے ۔