پشاور:دینی اسکول پر دستی بم سے حملہ، ایک بجہ جاں بحق

peshawar

peshawar

پشاور : (جیو ڈیسک) بخشاپور میں دینی اسکول پر موٹر سائیکل سوار دہشت گرد دو دستی بم پھینک کر فرار ہونے میں کامیاب جبکہ دھماکے کے باعث ایک بچہ جاں بحق دو بچے زخمی ہو گئے۔

حملہ عین اس وقت ہوا جب بچے اسکول کی چھٹی ہونے کے بعد اپنے گھروں کو جا رہے تھے زخمی بچوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے ہیں اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔