اسلام آباد : (جیو ڈیسک) وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ قومی انتخابات وقت پر ہوں گے اسمبلیاں اپنی آئینی مدت پوری کریں گی۔
اسلام آباد کامسیٹ کے دوسرے وزارتی اجلاس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ نواز کے صدر میاں نواز شریف نے قبل از وقت انتخابات کے لیئے کوئی رابطہ نہیں کیا انتخابات وقت پر ہی ہوں گے اور اسمبلیاں میعاد پوری کریں گی۔
کامسیٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کے بغیر ترقی ممکن نہیں توانائی سمیت متعدد چیلنجز پر سائنس و ٹیکنالوجی کے ذریعے ہی قابو پایا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ ستر سالوں کے دوران کامسیٹ نے متعدد کامیابیاں حاصل کیں انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ترقی امن ،خوشحالی اور سماجی شعبے میں ترقی کے لیئے رکن ممالک کامسیٹ کی مستقبل کی کوششوں کی حمایت جا ری رکھیں گے۔
وزیراعظم نے اس موقع پر ایک کروڑ ڈالر کے کامسیٹ فنڈ کے قیام کی تجویز دی اور کہا کہ اس کانفرنس میں اگر اس فنڈ کے قیام پر اتفاق ہو گیا تو پاکستان دس لاکھ ڈالر فراہم کرے گا۔ دو روزہ کانفر س میں بیس ممالک کے وفود شریک ہیں جو پائیدار ترقی اور سائن و ٹیکنالوجی کے شعبے میں رقی کے ھوالے سے تجاویز پیش کریں گے۔