لاہور ہائیکورٹ: ایڈیشنل جج جسٹس علی باقر نے حلف اٹھا لیا

lahore

lahore

لاہور : (جیو ڈیسک) ہائی کورٹ کے نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل جج جسٹس علی باقر نجفی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

جسٹس علی باقر نجفی نے عدالت عالیہ لاہور میں حلف اٹھایا۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے نئے تعینات ہونے والے جج سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ اس موقع پر ہائی کورٹ کے جج ، اعلی عدالتی حکام اور وکلاء کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ جسٹس علی باقر کی تعیناتی کے بعد لاہور ہائی کورٹ میں ججوں کی کل تعداد چالیس ہو گئی۔