لاہور: (جیو ڈیسک) ہائی کورٹ نے ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے خلاف درخواست پر سیکرٹری صحت پنجاب سے تئیس اپریل کو رپورٹ طلب کر لی۔
جسٹس عمر عطا بندیال کی عدالت کو بتایا گیا ینگ ڈاکٹرز تبادلوں کے خلاف ہڑتال پر ہیں۔ لاہور کے اہم اسپتالوں کی او پی ڈیز بند کردی گئی ہیں۔ جس سے مریض پریشان ہو رہے ہیں۔ یہ ہڑتال سپریم کورٹ کے احکامات اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔
عدالت نے سیکرٹری صحت پنجاب اور ڈی جی ہیلتھ پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تئیس اپریل کو رپورٹ طلب کر لی۔ جسٹس عمر عطا بندیال کی عدم دستیابی کے باعث کیس کی سماعت دوسرا بنچ کرے گا۔