افغانستان :(جیو ڈیسک)افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ طالبان کے حملوں سے افغانستان میں غیر ملکی فوجوں کے قیام کی مدت میں اضافہ ہوگا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حامد کرزئی نے کہا کہ حملے اسلام، افغانستان اور افغان عوام کسی کے مفاد میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی تعمیراورترقی ایک چیلنج ہے اورطالبان کو چاہئیے کہ وہ یہ چیلنج پوراکرکے دکھا ئیں۔ انھوں نے کہا کہ تنقید کے باوجود وہ طالبان کو اپنا بھائی کہتے رہیں گے۔