اسلام آباد: (جیو ڈیسک) سپریم کورٹ میں انتخابی اخراجات کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا ہے بدقسمتی سے ملک میں جمہوریت مضبوط کرنے کی کوشش نہیں کی گئی۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کامیاب امیدوار کو کم از کم پچاس فیصد تک تو ووٹ حاصل کرنا چاہئیں۔ ووٹ ڈالنا ہر شہری کیلئے لازم قرار دینے کی ضرورت ہے۔ ریمارکس دیتے ہوئے انہوں نے کہا امیدواروں کو ایسا کام نہیں کر نا چاہیے جس سیاخراجات کے متعلق جھوٹ بولنا پڑے۔
انہوں نے کہا انتخابی مہم ختم ہو نے کے بعد امید واروں کو شہر سے بینرز اور وال چاکنگ صاف کرادینی چاہئے۔ جسٹس خلجی عارف حسین کا کہنا تھا پولنگ سے اڑتالیس گھنٹے پہلے زبانی وتحریری انتخابی مہم ختم کر دینی چاہئے۔ تاکہ ووٹر آزادانہ طور پر اپنے من پسند امیدوار کو ووٹ دینے کا فیصلہ کر سکے۔