سیاچن مسئلہ حل ہونا چاہیے۔ اشفاق پرویز کیانی

kayani

kayani

سیاچن : (جیو ڈیسک) آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے سیاچن مسئلہ حل ہونا چاہیئے۔ جوانوں کو نکالنے کیلئے تمام وسائل استعمال کر رہے ہیں۔ گیاری سیکٹر کے دورے سے وآپسی پر پاک فوج کے سربراہ نے میڈیا سے خصوصی کرتے ہو ئے کہا کہ سیاچن سمیت تمام تصفیہ حل تنازعات کا حل ہونا چاہے۔

جنرل اشفاق پرویز کیانی کا کہنا تھا کہ سیاچن سمیت تمام حل طلب تنازعات کو حل ہونا چاہے سیاچن میں فوج کشی پہلے بھارت نے کی تھی۔ انہوں نے واضع کیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاچن سمیت تمام تصفیہ طلب تنازعات کے کئی ادوار ہوچکے ہیں جنہیں مزید اگئے بڑھنا چاہیے اور ان مسائل کو حل ہو نا چاہیے۔

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی سیاچن سے پہلے فوجیں ہتانے کی تجویز پر انہوں نے واضع کیا کہ ایسی کئی تجاویز آ رہی ہیں اور مزید آئیں گی تا ہم پاک فوج کا کام مادر وطن کی حفاظت ہے جو وہ کرتی رہے گی۔