اسلام آباد: (جیو ڈیسک) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس ریاض فتیانہ کی سربراہی میں منعقد کیا گیا جس میں کوئٹہ اور گلگت بلستان کی خراب صوتحال کا جائزہ لیا گیا۔
کمیٹی میں خصوصی طور پر وحدت مسلمیں کے جنرل سکیٹری محمد امین شہدی کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ امین شہدی نے کمیٹی کو بتایا کہ کوئٹہ میں پچھلے چھ ماہ کے دوران ساڑھے چھ سو سے زائد افراد کو شیعہ ہونے کی بنیاد پر قتل کردیا گیا ہے۔ اس طرح کی صوتحال ڈیرہ اسمعیل خان میں بھی ہے جہاں چار سو افراد کو موت کے گھاٹ اتارا جا چکا ہے۔
کمیٹی کے اراکین نے وزارات داخلہ کی جانب سے واضح جواب نہ دینے پر برہمی کا اظہار کیا۔ چیئرمین ریاض فتیانہ نے اس موقع پر آئندہ ماہ کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس طلب کرنے کی ہدایت کی ۔ اجلاس میں وزیر داخلہ، ڈی جی آئی بی، سیکٹری داخلہ اور حساس ادارے کمیٹی کو اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔