ایبٹ آباد کمیشن: امیر حیدر خان ہوتی کا بیان قلمبند

abbottabad

abbottabad

پاکستان : (جیو ڈیسک) ایبٹ آباد کمیشن نے دو مئی کو امریکی آپریشن کے حوالے سے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ امیر حیدر خان ہوتی کا بیان قلمبند کیا۔ ایبٹ آباد کمیشن کا اجلاس جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی سربراہی میں اسلام آباد میں ہوا جس میں وزیر اعلی خیبر پختونخواہ نے دو مئی کے امریکی آپریشن کے حوالے سے طویل انٹرویو ریکارڈ کروایا۔

امیر حیدر ہوتی نے دو مئی کی رات ہونے والے آپریشن کے حوالے سے تمام تفصیلات کمیشن کے سامنے پیش کیں اور صوبے کی سیکیورٹی اور دیگر صورتحال کے بارے میں بیان قلمبند کروایا۔ کمیشن کی جانب سے اپنی رپورٹ واقعہ کا ایک سال مکمل ہونے سے قبل وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کو پیش کر نے کی توقع ہے۔