کراچی : (جیو ڈیسک) رینجرز نے کراچی اور بلوچستان کے علاقے حب میں ٹارگیٹڈ آپریشن کر کے مبینہ ٹارگٹ کلر اور بھتہ خور سمیت چھ افراد کو حراست میں لیا جبکہ سیاسی جماعتوں کے دفاتر پر چھاپوں میں بارہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق رینجرز نے گلستان جوہر سے ایک ٹارگٹ کلر، بولٹن مارکیٹ سے ایک بھتہ خور اور حب کے علاقے سے چار مشتبہ افراد کوحراست میں لیا۔ کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی نمبر چار اور گلستان جوہر میں رینجرز نے ٹارگیٹڈ آپریشن کے دوران بارہ افراد کو حراست میں لے لیا، ان کا تعلق سیاسی جماعتوں سے بتایا جاتا ہے۔